نیب کیسز میں رعایت ہی دینی ہے تو اپوزیشن سے بات چیت کا کیا فائدہ ؟ وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ڈھائی سال کوکارکردگی کے سال قرار دے دیا اور کہا کہ اگلا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے۔

حکومتی اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن بلیک میل کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے، میں بلیک میل ہونے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سےذاتی مفاد کی شرائط پر ڈائیلاگ بے معنی ہوں گے، اگر نیب کیسز میں رعایت ہی دینی ہے تو ڈائیلاگ کا کیا فائدہ؟

وزیراعظم نے کہا کہ وہ تو چاہتے ہیں کہ اپوزیشن سےڈائیلاگ کریں لیکن اپوزیشن این آراو مانگنا شروع کردیتی ہے۔

اتحادیوں کے اعزاز میں وزیراعظم کے ظہرانے میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات پر اتفاق بھی کیا گیا اور وزیراعظم نے کہا کہ اتحادیوں کے تحفظات سن لیے ہیں، جلد عملدرآمد ہوتا نظر آئے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کو تمام تحفظات دور کرنے اور وعدے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم تمام لوگ پاکستان کو بہتر بنانے کے لیے یکجا ہیں۔ اپوزیشن ملک کو نقصان پہنچانے پرتُلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہگائی پر قابو پانے کے لیے مستقل بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے