جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین لندن سے پاکستان کیلئے روانہ

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اپنے بیٹے کے ہمراہ غیر ملکی ائیر لائن سے پاکستان روانہ ہوئے ہیں۔

قبل ازیں جیو نیوز سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے بتایا تھا کہ وہ  رواں ماہ ہی پاکستان واپس جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کیلئے بکنگ کرالی ہے، جہانگیر ترین 7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے۔

جہانگیر ترین 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم تھے، وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم تھے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے