ریا چکرورتی: بالی وڈ اداکارہ کو سشانت سنگھ کی ہلاکت سے منسلک منشیات کے مقدمے میں مشروط ضمانت مل گئی

ممبئی ہائی کورٹ نے بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کی ہلاکت سے منسلک منشیات کیس میں اداکارہ ریا چکرورتی کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

ان کے علاوہ سیموئیل مرانڈا اور دیپش ساونت کو بھی مشروط ضمانت دی گئی ہے تاہم ریا کے بھائی شووک کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

جسٹس سارنگ وی کوتوالی کے بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’ریا منشیات فروشوں کے کسی بھی گروہ کا حصہ نہیں ہیں اور انھوں نے مبینہ طور پر حاصل کردہ منشیات کسی اور کو پیسہ بنانے یا کسی اور مقصد کے لیے نہیں دیے۔

’ان کا کوئی مجرمانہ ماضی نہیں ہے اس لیے یہ یقین کرنے کی معقول وجوہات ہیں کہ وہ ضمانت پر رہتے ہوئے کوئی جرم نہیں کریں گی۔‘

یاد رہے کہ انڈیا میں انسدادِ منشیات کے محکمے نے نو ستمبر کو ریا چکرورتی کو ان کے سابق بوائے فرینڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی ہلاکت سے منسلک منشیات کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق انھوں نے خودکشی کی تھی۔

تاہم ان کے خاندان نے ریا چکرورتی کے خلاف سشانت کو خودکشی پر اکسانے اور اس میں مدد دینے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے